بھٹکل 11 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران " مزامیر آل نوائط " کے زیر اہتمام شبینہ مکاتب کے بچوں کے مابین اہل التلاوہ کے نام سے قرات مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں بچوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وہاٹس ایپ کے ذریعے اپنی قرات روانہ کریں۔
اس تعلق سے آزاد نگر میں مزامیر آل نوائط کے زیر اہتمام اور آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) کے زیر انتظام گذشتہ روز انعامی تقریب کا پروگرام رکھا گیا اور اول دوم اور سوم آنے والوں سمیت پانچ دیگر ٹاپ آنے والے بچوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جن کے نام یہ ہیں:
اول:رائد احمد ابن راشد احمد قاضی (مسجد خدیجۃ الکبری، جالی روڈ)
دوم: مسیب ابن مظہر انور محتشم (مسجد سعد بن خالد)
سوم:ھود ابن محمد یونس سکری (مسجد مزمل)
پانچ ممتاز مقام حاصل کرنے والے طلباء کے اسمائے گرامی
عبدالھادی ابن محمد عرفان ايس ایم (مسجد ملیہ)
ابوعبیدہ بن محمد یونس برماور (مسجد طوبی)
زیاد ابن محمد انیس کھروری (مسجد صدیقی)
سید سبحان ابن سید ہاشم برماور (مسجد عمر الجابری)
عبدالرحمن ابن محمد اسماعیل عارف اکرمی (جامع مسجد)
" مزامیر آل نوائط" کے تعلق سے عبدالمقیت منّا نے بتایا کہ بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے کئی علاقوں میں قوم نوائط کے کافی لوگ آباد ہیں اور اس قوم کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی عطا کی ہے کہ اس کے فرزندان تلاوت قرآن کو خوبصورت آواز اور انداز سے تلاوت کرتے ہیں، ان قرّاء و حفاظ کی تلاوتوں کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے " مزامیر آل نوائط" کے نام سے ہم سوشیل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں، اسی کے تحت یہ آن لائن مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کی قریب پچاس مساجد کے شبینہ مکتب کے بچوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔
انعامی تقریب میں بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، مولانا انصار خطیب مدنی، مولوی الیاس جاکٹی ندوی، مولوی ارشاد افریقہ ندوی ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔